بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کیمپ میں ’نیا فاسٹ بولر‘ آ گیا، پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

قومی ٹیم کے سابق بیٹر اور موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو  سب نے ہی بیٹنگ کرتے  دیکھاہے لیکن کیا کسی نے انہیں بولنگ کرتے بھی دیکھا ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور محمد یوسف کو فاسٹ بولر کا خطاب بھی دیا۔

ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بولنگ کراتے ویڈیو شیئر کی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریکٹس سیشن میں محمد یوسف فاسٹ بولنگ کر رہے ہیں۔

کیپشن میں لکھا گیا کہ  نیا فاسٹ بولر آ گیا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔