بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چارلس ڈارون کے ہاتھ سے لکھا ’’نظریۂ ارتقاء‘‘ کا دفاع 19؍ کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

کراچی (نیوز ڈیسک) کاغذ کا وہ ٹکڑا جس پر چارلس ڈاروِن نے اپنے نظریۂ ارتقاء کا دفاع کیا تھا، برطانیہ میں نیلامی کے دوران ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔ اس کاغذ پر چارلس ڈاروِن کے دستخط بھی ہیں اور اسے نیلامی کے دوران 8؍ لاکھ 82؍ ہزار ڈالرز (19؍ کروڑ 83؍ لاکھ 23؍ ہزار 521؍ پاکستانی روپے) میں خریدا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مبصرین نے اندازہ لگایا تھا کہ شاید یہ دستاویز اس سے بھی زیادہ قیمت میں فروخت ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈارون نے یہ نظریہ 1865ء میں تحریر کیا تھا۔