بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان ٹیسٹ کے دوران امام الحق انجری کا شکار

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

پی سی بی کے مطابق امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

امام الحق کی جگہ محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے کے لیے عبداللہ شفیق کے ساتھ آئے ہیں۔ انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

رواں سیریز میں تیسرے پاکستانی کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے۔ امام الحق سے پہلے حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی انجریز کا شکار ہوئے ہیں۔