بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ 12دسمبر سے اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد (ممتازنیوز)اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر فضل سبحان بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی راہنما سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کی یاد میں ہر سال ٹینس چیمپین شپ منعقد کرواتے ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نمائندے بھی چیمپین شپ میں شرکت کرینگے۔اسلام آباد میں بےنظیر ٹینس اکیڈمی بھی قائم کردی ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی ہماری اکیڈمی کو سپورٹ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر احسان مزاری نے ٹینس اکیڈمی کیلئے گرانٹ کی منظوری دی ہے اورامید ہے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ بھی اکیڈمی کو سپورٹ کرے گا۔
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ وزیراعظم سے سپورٹس سامان پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بےنظیر اکیڈمی کا قیام ٹینس کے فروغ کیلئے سودمند ثابت ہوگا اور بےنظیر اکیڈمی غریب باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر اکیڈمی کو جلد انٹرنیشنل اکیڈمی بنائینگے اور نئی سپورٹس پالیسی پربورڈ ممبران سے رائے مانگی گئی ہے، چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ، سینئر ڈبلز 45 پلس، سینئر ڈبلز 60 پلس اور اوپن میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ کے پری کوالیفائینگ مقابلے 12 دسمبر کو اور مین رائونڈ 13 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ کوارٹر فائنل 16دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 17 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 18 دسمبر کو شام تین تین بجے ہوگی۔ رواں سال چیمپین شپ کی انعامی رقم دس لاکھ رکھی گئی ہے۔چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے