ملتان (مقبول حسین) میچ فیس اور انعامی رقم پاکستان کے سیلاب زدگان کےلئے وقف کرنے اور دورہ ملتان پر اہلیان ملتان کی جانب سے ممتاز سماجی رہنما ہیڈ آف سٹریٹجی سگنیفائی ذین بلوچ نے انگلش کرکٹ ٹیم کپتان بین سٹوکس کا پنسل آرٹ ورک سے بنا سکیچ پی سی بی آفیشلز کو یادگاری تحفہ کے طور پر پیش کیا جو انہوں نے بین سٹوکس تک پہنچایا۔ اس موقع پر اس سکیچ کو بنانے والے آرٹسٹ محسن بھی ہمراہ تھے ۔ پی سی بی آفیشلز اور بین سٹوکس نے ذین بلوچ اور محسن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ذین بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور بالخصوص بین سٹوکس کی محبتوں کے مقروض ہیں کہ انہوں نے میچ فیس اور انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرکے ایک مثال قائم کی ہے محبتوں کا سماج دوستی کا یہ سفر ہمیشہ مشترکہ طور جاری رہے گا ۔اس ضمن میں پی سی بی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ اس کی ایک باقاعدہ ویڈیو بھی پی سی بی کی جانب سے جاری کی جائے گی ۔
انگلش کرکٹ ٹیم کپتان بین سٹوکس کو ان کا پنسل آرٹ ورک سے بنا سکیچ پیش








