ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد انگلش کپتان بین سٹوکس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پاکستان میں ہرانا بڑی کامیابی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس کا کہناتھا کہ مار ک وڈ نے بہترین باولنگ کروائی ، پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، کراچی ٹیسٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، آج ایک اور فتح حاصل ہوئی جس کی خوشی ہے ۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز جیت لی ہے ، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 228 رنز بنا کر آو ٹ ہو گئی ۔









