بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابل میں چینی باشندوں کے گیسٹ ہاؤس کے قریب دھماکا،3حملہ آور مارے گئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی باشندوں کے گیسٹ ہاؤس کے قریب دھماکا اور فائرنگ ہوئی ۔ جوابی کارروائی میں تین حملہ مارے گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے اور فائرنگ ایسے گیسٹ ہاؤس کے قریب سنی گئیں جو کاروبار کے لیے آنے والے چینی سیاحوں میں مقبول ہے۔ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کوکو ریسکیو کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی صحیح تعداد فی الحال معلوم نہیں، تاہم ان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی میڈیا نے افغان صحافیوں کے حوالے سے لکھا کہ کابل میں چین کے گیسٹ ہاؤس پر بظاہر دولت اسلامیہ کے حملے میں زخمی ہونے والے طالبان جنگجو وقوعے سے جا رہے ہیں۔ گیسٹ ہاؤس میں چند دن قبل بڑی تعداد میں چینی شہری آئے تھے۔
خیال رہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے چین کے کاروباری افراد کی ایک قابل ذکر تعداد افغانستان آ رہی ہے اور بیجنگ سرکاری طور پر اس حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود اپنا مکمل سفارت خانہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔