بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈارنے عمرانی سازش کا پردہ چاک کردیا ،رہنمامسلم لیگ(ن)سعودی عرب

جدہ (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) سعو دی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ و صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈارنےمسلم لیگ(ن) کی قیادت اور ملکی اداروں و معیشت کے خلاف عمران خان کے پروپیگنڈے اور سازش کاپردہ چاک کردیا ہے، عوام باشعور ہیں اور وہ اب پی ٹی آئی چیئرمین کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحق ڈار ودیگر وزرا کی مشترکہ پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ سعید احمداور عمرمسعود پوری نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ کہنا بجا ہے کہ عمران خان نے بے بنیاد الزام لگا کر شریف خاندان کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے مگر ایک نہ ایک دن سچائی نے سامنے آنا ہی ہوتا ہے،ڈیلی میل کی طرف سے بے بنیاد الزامات پر شہبازشریف خاندان سے معافی مانگناعمران خان کی ڈوبتی سیاسی ناؤ میں ایک اور چھید ہونے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ملک جب بھی بحرانوں کا شکار ہوا تو اسی جماعت نے حالات کو سنبھالنے کے لئے ہراول دستے کا کردار داداکیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت نے پونے چار سال کے اقتدار کے دوران ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے اور ملکی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اسحاق ڈار کی شبانہ روزکی کاوشیںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں،وہ وقت دورنہیں جب مسلم لیگ(ن) کی اتحادی حکومت ملک کو درپیش تمام بحرانوں پر قابوپالے گی۔عمران خان کی طرف سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر شیخ سعیداحمداور عمرمسعود پوری نے کہاکہ دراصل سابق وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے اعلانات کردیتے ہیں جن پر عمل کراناخود ان کے لئے بھی مشکل ہوتاہے۔