کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے بری خبر سنا دی ، شہر قائد میں ہیٹ ویو رہے گی جبکہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم اپریل تک ہیٹ ویو جاری رہے گی ، شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ، دو اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آ سکتی ہے ۔
خیال رہے کہ اس سال مارچ کے پہلے عشرے کے بعد سے ہی ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر نے بہار کی خوشیاں جھلسا کر رکھ دیں ۔ گرمی کی قبل از وقت آمد کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔









