بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خضدار،اکیرو کباری میں اپنی مددآپ کے تحت قائم کئے گئے سکول کو سرکاری سرپرستی میں لینے کا فیصلہ

خضدار: بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن نے اکیرو کباری میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کئے گئے سکول کو اپنے تحت چلنے والے سکولوںمیں شامل کرلیا ۔ کہتے ہیں کہ اگر انسان زندگی میں کچھ کردکھانے کا عزم اور تہیہ کرلے اور اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائے تو قدرت اس کے لئے راستے ہموار کرتی ہے ،ایساہی کچھ خضدار کی تحصیل اورناچ کے علاقے اکیرو کباری میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں اپنی مدد آپ کے تحت ایک سکول قائم کیا گیا جسے اب نہ صرف بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں میں شامل کرلیاگیا ہے بلکہ سکول کے بانی محمد فاروق کی خدمات کے اعتراف میں ملازمت بھی دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سکول سرکاری سرپرستی میں لینے کا حکم بھی دے دیا ۔ سکول کو وسعت دینے کیلئے آئندہ پی ایس ڈی پی میں بھی شامل کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں ۔