کوئٹہ(ممتازنیوز)بلوچستان میں متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری ، ہائی رسک علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ممکنہ بارشوں اور بر ف باری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جن ہائی رسک ایریاز میں ایمرجنسی نافذکی گئی ہے ان میں قلات ، مستونگ ، نوشکی ، ہرنائی ، چمن ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، لورالائی ، زیارت اور ژوب شامل ہیں ، ہائی رسک ایریاز میں ہیوی مشینریز پہنچادی گئی ہیں پی ڈی ایم اے نے میٹ آفس الرٹس پر 12 ہزار کمبل ، 7 ہزار سے زائد شالز ، 42 ہزار کھجور کے پیکٹس اور دوسری ضروری چیزیں ہائی رسک علاقوں میں پہنچائی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذکردی گئی









