انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے سعود شکیل نے میچ میں شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کیا۔
سعود شکیل نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 63 جب کہ دوسری اننگز میں 94 رنز بنائے، میچ کے بعد کرکٹر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا ‘اس میچ میں شکست کے بعد میں مایوس ہوں’، ساتھ ہی سعود نے انگلینڈ کی فتح پر مبارکباد بھی پیش کی اور بتایا کہ اب ان کا فوکس کراچی میں آخری ٹیسٹ کی طرف ہے۔
You batted brilliantly. A fantastic innings.
— Matthew Stadlen (@MatthewStadlen) December 12, 2022
سعود شکیل کی اس ٹوئٹ پر برطانوی صحافی میتھیو اسٹیڈلن نے جواب دیا اور پاکستانی کرکٹر کی تعریف کی۔
میتھیو اسٹیڈلن نے لکھا ‘آپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، آپ کی اننگز لاجواب تھی’۔
سعود شکیل کی بیٹنگ کی تعریف پاکستانی مداحوں نے بھی کی اور انہیں سراہا۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دےکر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔









