مشہور برطانوی قانونی فرم کارٹر رک نے بھی ڈیلی میل کی معافی اپنی ویب سائٹ پرشائع کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کے کیس کی نمائندگی کارٹر رک نے کی۔ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے زلزلہ زدگان کی رقم میں خرربرد کے جھوٹے الزامات پرمعافی مانگی ہے۔

ڈیلی میل اخبار نے معافی آن لائن شائع کرنے کے علاوہ پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کی۔
فرم کارٹر رک کا کہنا تھاکہ فروری 2022 میں اپنے دفاع میں اخبار نے اعتراف کیا کہ وہ الزامات ثابت نہیں کرسکتا، اخبار نے تسلیم کیا کہ برطانوی عوام اورڈیفیڈ کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات درست نہیں تھے۔
فرم کا کہنا تھاکہ اخبار نے نہ صرف شہبازشریف سے معافی مانگی بلکہ ڈیوڈ روز کے متنازع مضمون کو ہمیشہ کیلئے آن لائن سے ہٹا دیا۔
خیال رہے کہ ڈیلی میل میں متنازع مضمون 14 جولائی 2019 کو شائع ہوا تھا۔








