پشاور:خیبرپختونخوا جونیئر ایج گروپ بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ انڈر11 ‘13 اور 15 پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘محب اللہ خان‘وزیر محمد‘ ایسوسی ایٹ سیکرٹری و چیف آرگنائزر منور زمان‘طاہر اقبال‘محمد وسیم‘امجد خان‘فضل خلیل‘چیف ریفری عادل فقیر اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘بوائز انڈر11 کے مقابلوں میں ملک محمد‘محسن شاہ‘عبدالباسط‘ ایم سعد‘مصطفیٰ شیر کان‘عبداللہ خان‘ اشتیاق‘ عمر اشرف‘اذان زمان‘عبدالرحمان ریاض‘محمد یار‘ ذوالفقرنین‘ صالح‘ عبدالرحیم‘ عبداللہ ریاض‘انس‘ریان زمان‘ارباب فہد‘ایم اویس نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا‘انڈر13 کے مقابلوں میں پہلے راؤنڈ میں محمد فواد‘ایم فیضان‘ ایم عمر‘ آفاق‘حماد اللہ‘اویس جاوید‘عبداللہ شاہ‘ شاہ زیب‘ایم حمزہ‘طلحہ زمان‘سدیس اللہ‘انصار ‘ابراہیم‘سدیس نذیر‘حافظ الرحمان اور دانش اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے انڈر15 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں ارمان علی‘فیصل خان‘ حماد خان‘عبداللہ خالد‘زوہیب حسن‘سنان گوہر‘ایم اذان‘افراسیاب‘حمزہ خان‘ریحان اللہ ‘راحیل ‘حماد اللہ ‘محمد ملک ‘ارسلان اللہ ‘ایم یوسف اور ایم حبیب نے کامیابی حاصل کی گرلز انڈر15 کے ایونٹ میں رانیا قاضی‘ملیحہ شاہ‘ انوشاہ ‘مشال خان‘رونق سلیم ‘ رومیسہ‘نور ایم سہیل اور وجیہہ الطاف نے کامیابی حاصل کی۔
خیبرپختونخوا ایج گروپ سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع








