لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی برادری سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے پہلے فیز میں صحافی کالونی فیز ٹو کے لئے 700کنال اراضی الاٹ کر دی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے روڈا کے فیز ون میں 700کنال اراضی الاٹ کرنے کے بارے میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو آگاہ کردیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اراضی الاٹ کرنے کے حوالے سے روڈا کا نوٹیفکیشن اعظم چودھری اور رانامحمد عظیم کودیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی برادری سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا








