وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ (Attaullah Tarar) نے سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شوکت ڈار کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر بزدلانہ ڈرون حملے کی شدید مذمت
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شوکت ڈار کا انتقال شعبہ صحافت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار اہل خانہ سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔









