بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی لیبیا کو طبی خدمات کے شعبے میں افرادی قوت کی پیشکش

اسلام آباد:وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے لیبیا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ، لیبیا کے بارہ ممبران پر مشتمل وفد کی قیادت لیبیا کے ڈپٹی سپیکر فوزی الطاہر النویری کررہے تھے،
وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا،
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا،
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستان لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی ہنرمندوں کو لیبیا میں روزگار کے مواقع میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیبیا ہیلتھ سروسز کی ضرورت پورا کرنے کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات حاصل کریں،
لیبیا ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان آکر دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں، مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر پاکستان اور وفاقی وزیر ساجد طوری کے مشکور ہیں، لیبیا ڈپٹی سپیکرکا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔