عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں واضح کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی، اوگرا نے پیٹرول9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کردی ۔
وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کچھ دیر میں کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 16 دسمبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر آئل کمپنی مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن دو روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ، اوگرا نے سمری بھیج دی








