بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے کرائے کا جہاز لینے کی تیاری

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفری سہولیات کے لیے کرائے کا جہاز لینے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مڈ سائز ایگزیکٹو جیٹ 3 ماہ کے لیے کرائے پر لیا جائے گا اور ٹینڈر میں کرائے کا جہاز 8 سے 10 سیٹر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔
کرائے کے جہاز کے ساتھ مکمل کریو ممبر ہونا بھی لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کرائے کے ساتھ کریو اور پیٹرول کی مد میں اخراجات ادا کرے گی۔
مڈ سائز جیٹ پر پنجاب حکومت نے 3 سے 4 ہزار ڈالر لیز کا تخمینہ طے کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے 30 دسمبر تک بڈ وصولی کی ڈیڈ لائن رکھی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ کے لیے نئے جہاز کا بجٹ منظور نہ ہونے پر جہاز کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا۔