بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجودہ حکومت نوجوانوں کیلئے کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کیلئے کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نوجوانوں میں ٹیلنٹ بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر ریسلنگ اکیڈمی بنائی جارہی ہے، سوئمنگ پول بھی بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس آپ کو مقابلہ کرنا سکھاتی ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مواقع مہیا کیے جارہے ہیں۔