بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کےلئے خاندان کے دوٹکڑے کئے ،چودھری سالک

اسلام آبادوفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چودھری سالک حسین نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو خارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کےلئے خاندان کے دوٹکڑے کئے ، میرا نہیں خیال کہ وہ اتنی جلدی جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو اس شرط پر دو گنا ترقیاتی فنڈز دینے کی پیشکش کی جا رہی ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ اسمبلی نہ توڑیں،مجھے اس الائنس میں آگے بھی مشکلات ہی نظر آرہی ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کےلئے ہمیں اسٹریٹجی کی ضرورت نہیں پنجاب اسمبلی خود بھی نہیں جانا چاہتی، روزانہ زمان پارک جا کر قائل کیا جارہا ہے کہ اسمبلی نہ توڑی جائے۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پرویز الہی اتنی جلدی جائیں گے،عمران خان صرف اپنا معاملہ دیکھتا ہے اور صرف اپنا ہی سوچتے ہیں،اس وقت بھی وہ اپنا ہی سوچ رہے ہیں۔چودھری سالک حسین نے کہا کہ میں نے پچھلے پانچ چھ ماہ میں پاکستان کی سیاست میں جو منافقت دیکھی میرا تو دل ہی بھر گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فروری مارچ میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں، خاص طور پر پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 30کے قریب ارکان ان سے رابطے میں ہیں ۔