پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان(Mahira Khan) نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
41 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کا اعلان کیا، جس کے بعد انہیں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات موصول ہو رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
اس خوشی کے موقع پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا، جس سے ماں بیٹے کے درمیان گہرے تعلق کی ایک بار پھر خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔

اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی بیٹے نے اپنی والدہ کا بھرپور ساتھ دیا اور انہیں شادی کی تقریب میں ساتھ لے کر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔









