بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئین اورجمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ آئین اورجمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے،اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ 2018 کی ”سلیکشن“کے باوجود جمہوریت کے تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے ،پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے توجمہوریت مضبوط ہوتی ہے،جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے،پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے، ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے ۔

اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ سیاسی زلزلے، آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مضبوط نہیں ہوتی،سیاسی آفٹرشاکس سے مہنگائی بے قابو ہوجاتی ہے،معیشت کی بہتری کیلئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔