بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ اکرم خان درانی کی والدہ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی دادی کی نماز جنازہ اداکردی گئی

بنوں(ممتاز نیوز)سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی کی والدہ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی دادی کا نماز جنازہ ذیاد اکرم درانی سپورٹس کمپلیکس بنوں میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علماء کرام، وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔