کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ حاصل نہیں کیا، گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔
عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے 19 دسمبر تک تحقیقات مکمل کریں، ملزمہ سے جیل آفیسر کی موجودگی میں تحقیقات کی جائے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو قانون کے مطابق تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔
دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے پر ایف آئی اے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری








