بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا۔پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آپ کی امانت ہے جب کہیں گے تحلیل کردوں گا ،
پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کردیا ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ،گورنر کے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے آپشن پر بھی مشاورت ہوئی ۔