بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ماسکو میں شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ ایک دن میں 15 انچ برف  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد  برفباری کا33 سال  کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

اس سے قبل 1989 اور 1993 میں دسمبر کے وسط میں  اس قدر برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اتوار کو ہونے والی برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ۔ جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم  رہا۔

ماسکو شہر میں ایک لاکھ سے زائد ورکرز اور 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کو برفباری صاف کرنے کے کام پر لگایا گیا ہے۔