بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کیس، نیب ٹیم دبئی جا کر عمرفاروق ظہورکا بیان لے گی

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ کیس میں گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور کا بیان لینے دبئی جائے گی۔
توشہ خانہ کیس میں دو رکنی نیب ٹیم جلد دبئی جا کر عمرفاروق ظہورکا بیان لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نیب محمد رضوان اور تفتیشی افسر مریم بنت سعید دبئی جائیں گے۔
واضح رہے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں عمر فاروق ظہور نے بتایا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے 2019 میں ’گراف‘ کی گھڑی پر مشتمل سیٹ خریدا تھا۔ مذکورہ گھڑی سابق وزیراعظم کو ان کے پہلے سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران بطور تحفہ دی گئی تھی۔
عمر فارق ظہور نے کہا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی نے عمران خان کی جانب سے گھڑی فروخت کی تھی۔
ان کے مطابق انہوں نے اس گھڑی کے لیے 20 لاکھ ڈالر ادائیگی کی تھی اور فرحت شہزادی کا اصرار تھا کہ ادائیگی نقد کی جائے۔
انہوں نے عمران خان کے دور کے مشیر احتساب شہزاد اکبر پر بھی اس فروخت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔