بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم اور عسکری حکام کی ملاقات، سیاسی فریقین کیلئے قابل قبول آپشن پر غور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے عسکری حکام کی ملاقات میں سیاسی فریقین کیلئے قابل قبول آپشن دینے پر غور کیا گیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن کو صورت حال سے نکلنے کے لیے’’ فیس سیونگ ‘‘دینے پر بھی مشاورت کی گئی۔نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عسکری حکام سے ملاقات میں سول اور عسکری حکام نے اگلے عام انتخابات پربیک ڈورمذاکرات شروع کرنے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کو ایسا آپشنز دینے پر غور کیا گیا جو دونوں سیاسی فریقین (حکومت اور اپوزیشن) کو قبول ہوں گے۔
ملاقات میں عمران خان کے وزیراعظم رہنے کے دورانیے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کی گئی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے اعتراضات دور کرنے اور حکومت اور اپوزیشن کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے فیس سیونگ معاہدے پر غور کیا گیا۔
ممکنہ فیس سیونگ معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیاجائے گا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور عبوری حکومت کی مدت پر بھی مشاورت کی گئی۔
اس اہم بیٹھک میں یہ بھی طے پایا کہ حزب اختلاف کے رضا مند ہونے تک کوئی چیز حتمی نہیں ہو گی، حکومت اور حزب اختلاف کے اتفاق کے بعد مکمل پیکیج پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، اتفاق نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔