بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری برادران کا اقتدار کے ایوانوں میں رہنے کا فن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گجرات کے چوہدری برادران منتخب ایوانوں میں چند نشستیں رکھنے کے باوجود سیاست میں ہمیشہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز لٰہی خبروں میں رہتے ہیں ۔

انہوں نے اپنے سے زیادہ اہم سیا سی شخصیات کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے ۔ تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی اپنی بقاء کیلئے چوہدری برادران کے مرہوں منت اور ان کے فیصلہ کن کردار کے متمنی ہیں ۔جو آئندہ دنوں میںوہ اداکرنے والے ہیں ۔گوکر دونوں عم زاد 77برس کے ہوگئے ہیں ۔

پہلی بار وہ حلیف کے بجائے حرلیف ہیں گوکہ دونوں کا دعویٰ(ق) لیگ کے پرچم بردار ہونے کا دعویٰ ہے ۔

رواں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق)کی محض 5نشستیں ہیں ۔سینیٹ میں اس جماعت کا ایک نمائندہ ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں مجموعی371میں سے صرف10ارکان کا تعلق (ق) لیگ سے ہے ۔ سندھ اسمبلی میں اس کا کوئی رکن نہیں ہے ۔ماضی کی یہ ’’کنگزپارٹی‘‘خیبر پختوں خوا اسمبلی 145رکنی ایوان میںایک نشست حاصل کر سکی ۔

چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین وزیراعظم شہباز شریف کی پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔جبکہ پروزیزلہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کو تحریک انصاف مشکوک نگاہوں سے دیکھتی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میںپرویز لہیٰ نے10نشستوں کے بل بوتے پر اسمبلی کے اسپیکر کا منصب حاصل کیا ۔

بعد ازاں پی ٹی آئی سے کامیاب مکالمہ کرکے ملک کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ حاصل کی ۔یہ ملک کا بڑا قدیم سیا سی خانوادہ ہے ۔شجاعب کے والد چوہدری ظہور الہٰی مرحوم سابق فوجی حکمراں ایوب خان مرحوم کے زبردست حامی رہے ۔

ظہور الہیٰ نے بعدازاں ذوالفقار علی بھٹو کے مقابلے میں جنرل ضیاء الحق کی حماعت کی ۔

بعد ازاں چوہدری برادران (ن) لیگ کا لازمی جزو رہے بعدازاں اختلافات پر راہیں جدا ہوئیں ۔چوہدری برادران کے میاں اظہر کے ساتھ مل کر ق لیگ بنالی بعدازاں میاں اظہر کو فارغ کردیا گیا ۔

چوہدری شجاعت تین ماہ کیلئے جون تا اگست 2004ء ملک کے وزیراعظم بھی بنے پرویز الہیٰ جن کی ق لیگ کو آصف علیٰ زرداری ’’قاتل لیگ ‘‘کہتے تھے۔ان کو زرداری نے پیپلز پارٹی کی حکومت میںنائب وزارت عظمیٰ سونپ دی ۔

گزشتہ اپریل میں شجاعت کے بیٹے سالک حسین کو شہباز شریف حکومت میں وفاقی وزیر بنایا گیا ۔چوہدری برادران پر دولت بنانے کا بھی الزام لگتا رہا ۔ان کے کوآپریٹو اور شو گر ملوں کے اسکینڈلز سامنے آئے ۔