بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں میں سی ٹی ڈی تھانے پر قابض دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،6دہشت گرد مارے گئے

بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی ، پولیس اور قانون نافذ کرنے دالے دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔اب تک آپریشن میں 6دہشت گرد مارے جاچکے ہیں ،سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا۔تھانہ میں تین دن سے عسکریت پسندوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو زیر حراست افراد کو یرغمال بنا یا ہوا ہے۔واضح رہے کہ بنوں میں حالات خراب ہونے کے خدشے پر تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ بنوں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔