بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاؤنڈراتحاد گروپ کی پذیرائی سے مخالفین پریشان، 22 دسمبر کا سورج ہماری کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا،راجہ وحیداحمد،اسرار الحق مشوانی

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے انتخابات میں گلبرگ گرین کے متفقہ اور فاؤنڈر اتحاد گروپ کے امیدوار برائے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ وحیداحمد اور سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے کے لیے امیدوار اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ فاؤنڈراتحاد گروپ کی پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، 22 دسمبر کا سورج ہماری کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔
اپنے بیان میں راجہ وحیداحمدنے کہاکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی خدمت کا جذبہ لیکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ہم اسلام آباد کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ایف بی آر میں ٹیکس کے مسائل کو ہم نے ہی حل کروایا تھا اور آئندہ بھی کامیاب ہو کر انڈسٹری کے تمام مسائل کو حل کرائیں گے، اسلام آباد کے تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اپنےحقیقی نمائندوں اور فاؤنڈر اتحاد گروپ کا انتخاب کریں جو کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سردار طاہر محمود کی قیادت میں فاؤنڈر اتحاد گروپ کا ماضی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے سامنے ہے جو ماضی میں بھی اس انڈسٹری کی خدمت کرتے رہے ہیں اورپینل میں شرکت تمام امیدوار آئندہ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔اسلام آباد کے باشعور پراپرٹی ڈیلر اہل اور امانتدار قیادت کو منتخب کریں تاکہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جا سکے۔
ادھراسرار الحق مشوانی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فاؤنڈر اتحاد گروپ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کر کے رئیل اسٹیٹ بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کوترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گا، مخلص ودیانتدارقیادت ہی اس رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے لیے ضرورری ہے ،ہماری قیادت ہی مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور امیدوں کی کرن ہے اس بزنس سے وابستہ افراد ہمیں اپنا نجات دھندہ سمجھتے ہیں ہم بھی ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے منتخب نمائندوں کی کی مخلص ودیانتدار سوچ مسائل سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے تمام ممبرز سے اپیل کی کہ اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے فاؤنڈر اتحاد گروپ کے امیدواروں کو ووٹ دیا جائے اور پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی اس روز صرف شاہین کا ہی راج ہوگا ،ممبرز کے اعتماد اور پیار کی وجہ سے فاؤنڈر اتحاد کے سردار طاہر محمود، صدر، وحید اختر خان، اظہر محمود عباسی سینئر نائب صدر، بابر اسرار بھٹی، محمد یسین، راجا حامد، اور محمد عبدلمالک نائب صدر، چوہدری زاہد رفیق جنرل سیکرٹری، محمد نعمان ڈپٹی سیکرٹری، وحید احمد ایڈیشنل سیکرٹری، قاضی محمد شاکرجوائنٹ سیکرٹری، منیر اختر فنانس سیکرٹری، محمد بابر یاسر کوآرڈینیٹر سیکرٹری، وحید خان پریس سیکرٹری، ذولفقار علی سپورٹس سیکرٹری، کاشف منیر ویلفیئر سیکرٹری، اسرار الحق مشوانی انفارمیشن سیکرٹری، ناصر محمود سوشل میڈیا سیکرٹری کے عہدے کے لیے کامیاب ہوں گے۔