اسلام آباد :
صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ فاؤنڈر اتحاد گروپ کی فتح اسلام اسٹیٹ ایجنٹس کی خدمت کے نئے سفر کا آغاز ہوگی،ایک بار پھر کامیاب ہوکر ممبران کی کاروباری بہتری اور اعتماد میں اضافے کیلئے باہم اور مضبوط پورٹل بنائیں گے.چئیرمین فاؤنڈر اتحاد گروپ عابد خان نے کہا کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں سے اپنی کمیونٹی کیلئے جو اہداف حاصل کئے ہیں انہیں مزید موثر بنائیں گے اور اپنے شعبہ کو مزید پروفیشنل بنانے کیلئے ایک ٹریننگ اور ڈپلومہ سینٹر قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف الیون مرکز میں قاضی شاکر، افضال اعوان، عمران قریشی، راؤ طارق کی طرف سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جلسے میں سنئیر نائب صدر وحید خان، اظہر عباسی،بابر بھٹی، حاجی عمران،اسرار الحق مشوانی،اشفاق چھٹہ،نعیم گورایہ،رانا قیصر،میاں یسین،اظہر عباسی،عمیر الیاس، اسماعیل ملک، چوہدری مظہر، عزیز بلوچ سمیت ایف الیون کی رئیلٹر برادری نے شرکت کی.









