بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں فنی خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ

استنبول سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی پرواز کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں فنی خرابی کا سامنا ،ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے اسے باکو میں اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز استنبول سے اسلام آباد آرہی تھی کہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے میں خرابی پیدا ہوئی۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم سے سگنلز کی فراہمی معطل ہوئی جس کے بعد ائیر بس اے 330 طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی پیغام جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی پر طیارے کو باکو ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی، اس پرواز نے 3:35 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم مسافروں کو طیارے سے اتار کر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا جب کہ طیارے کی خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

بعد ازاں باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی اس پرواز کے مسافروں کو ساڑھے 8 گھنٹے بعد اسلام آباد پہنچا دیا گیا جب کہ استنبول واپسی کی پرواز بھی پونے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔