بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سید محمد فواد شیر او آئی سی میں مستقل پاکستان کے مندوب تعینات

جدہ(امیر محمد خان ) سید محمد فواد شیرکو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )میں مستقل پاکستان کا مندوب تعینات کردیاگیا ۔محمد فواد شیر نے سفارتی اسناد سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ کو پیش کیں،سیکرٹری او آئی سی نے تنظیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پرسیدمحمدفوادشیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اس سے پہلےرضوان سعید شیخ اوآئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔واضح رہے کہ او آئی سی ایک بین‌الاقوامی تنظیم ہے جس میں مشرق وسطیٰ، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقا، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے ،پاکستان اس تنظیم کا ایک فعال ممبر ہے۔