اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خا ن کا آج قوم سے خطا ب متوقع ہے۔ یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل قوم سے خطاب کسی وجہ سے مؤخر ہوگیا تھا۔وزیراعظم کو موصول ہونے والا دھمکی آمیز خط سے متعلق قوم کا اعتماد میں لیں گے ۔
دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

مختصر سی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے تحریر کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2022








