بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی کانگریس نے 1.7 کھرب ڈالرز کا اخراجاتی بل منظور کر لیا، پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرمختص

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کانگریس نے 1.7 کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دے دی ہے ، بل میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی اخراجاتی بل میں پاکستان کیلئے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کےفروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے گی، بل میں یوکرین کیلئے 45 ارب ڈالرز کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، امریکی کانگریس کی جانب سے سنہ2000 میں پاکستان کو25 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔