بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات میں کارپوریٹ ٹیکس کے نفاذ کی تیاری مکمل

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں 2023میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات ، کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل ، رہائش گاہ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے رہنے پر 10لاکھ درہم جرمانہ ، پہلی بار کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرایا جائے گا۔اس ٹیکس کا نفاذ 3 لاکھ 75 ہزار درہم منافع کمانے والی کمپنیوں پر ہوگا اور انہیں سالانہ 9 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔فری لانس کا پرمٹ رکھنے والے ایسے افراد جن کی آمدنی طے شدہ رقم سے زیادہ ہوگی، انہیں بھی یہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، البتہ بینک ڈپازٹ، سیونگ پروگرامز اور ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔