بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کسی بھی قیمت پر استعفیٰ نہیں دیں گے،فوادچودھری

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم کسی بھی قیمت پر استعفیٰ نہیں دیں گےاور نہ ہی ہم قطعی طور پر ملکی حاکمیت پر کوئی سمجھوت کریں گے۔ وفاقی وز حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق دھمکی آمیز خط کا جائزہ لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں، حکومت کی تبدیلی میں غیر ملکی سازش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اس سازش کے حصہ دار ہیں، سازش میں اپوزیشن کے تمام لوگ ملوث نہیں، ہم یہ نتیجہ اخذ کرنے پر مجبور ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے کی عالمی سازش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کرنے والے کھلاڑی ہیں، یہ لڑائی عمران خان کی نہیں ملکی خودمختاری اور عوام کی ہے، ملکی خودمختاری کے لیے اسٹینڈ لینے والوں کو قیمت چکانا پڑتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قطعی طور پر ملکی حاکمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی قوت کو یقینی ہے کہ پاکستان میں حکومت بدلی تو خارجہ پالیسی بھی بدل جائے گی،حالات اور واقعات دیکھیں تو اسے رجیم کی تبدیلی کہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سلفیاں بنانے والوں کے راتوں رات ضمیر جاگ گئے،آنے والے دنوں میں قوم ثابت کرے گی کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔