اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہ آکر ثابت کیا وہ سازش کا حصہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے گلا پھاڑ پھاڑ کر مطالبہ کیا تھا کہ بیرونی سازش کے حوالے سے مراسلہ پارلیمینٹ میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب مراسلے پر پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کی کمیٹی میں بریفنگ پر اپوزیشن کو دعوت دی تو بیرونی سازش کا حصہ ہونے والے میر صادق اور میر جعفر بھاگ گئے۔
سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہ آکر اپوزیشن نے ثابت کیاوہ سازش کا حصہ ہے،فرخ حبیب








