پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے گورنر کو سرکاری دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کے پی گورنرحاجی غلام علی نے سرکاری دورے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگا تھا،حاجی غلام علی کو وزیراعظم کی تقریب میں شرکت کے لئےجانا تھا۔
صوبائی حکومت کے انکار پر حاجی غلام علی بائی روڈ ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوئے۔
کے پی حکومت نے گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کردیا








