بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پٹرول 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی 17 ستمبر 2026 کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق آج اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

اوگرا نے 17 ستمبر 2026 کیلئے نافذ ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کی گئی ہے۔

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات سامنے آئے ہیں۔