بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ISI کو کرپشن کیخلاف استعمال کیا جائے تو ڈالر باہر جانا بند ہوجائیں، عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف آئی ایس آئی کو کرپشن کیخلاف استعمال کیا جائے تو ڈالر باہر جانا بند ہو جائیں مارچ یا اپریل میں الیکشن دیکھ رہا ہوں عدلیہ کو پاکستان میں آئین کی حکمرانی کیلئے کھڑا ہونا چاہیے‘11جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے ‘کبھی آئین سے باہرنکلنے کی کوشش نہیں کی ‘ آڈیوز اور ویڈیوزلیک کرکے گندپھیلایاجارہاہے ‘دین میں گناہوں کی پردہ پوشی کا حکم ہے ‘اشرافیہ نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے بالاتر بنادیا۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا‘ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دیں گے‘ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے۔ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

لگتا ہے اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کرانے جارہی ہے‘ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب کروانا پڑیں گے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا۔

دریں اثناءاپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔اسی وجہ سے ہم قائدِ اعظم کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔

علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مارچ یا اپریل میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔میں نے کبھی آئین سے باہرنکلنے کی کوشش نہیں کی ‘70فیصد پاکستانی الیکشن چاہتے ہیں‘ عدلیہ کو قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ زرداری چوری کے پیسوں سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، وہ پنجاب میں پیسے لے کر پہنچ گئے ہیں۔ملک دیوالیہ ہو چکا، انصاف قائم نہ ہوا تو پاکستان ڈوب جائے گا۔ صرف آئی ایس آئی کو کرپشن کیخلاف استعمال کیا جائے تو ڈالر باہر جانا بند ہو جائیں۔ پاکستان کا صرف ایک ادارہ منظم رہ گیا ہے، باقی سب کو تباہ کر دیا گیا۔

آڈیو اور ویڈیوز لیکس کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گند پھیلایا جا رہا ہے۔