کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہےکہ کرپشن سے دوررہو، سچ بولو،محبت کرو اورقوم بنو، قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر اتوار کوصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔میڈیا سے گفتگومیں صدر مملکت نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور قائداعظم نے اس کے حقیقی وجود کیلئے جدوجہد کی،قائد برصغیر میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے بارے میں پہلے ہی جانتے تھے، بابائے قوم کی جدوجہد سے خواب پورا ہوا ،ہمیں ملک کی ترقی کیلئے قائد کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے قوم کو قائد کے اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
کرپشن سے دور رہو، سچ بولو، محبت کرو اور قوم بنو، صدر مملکت








