پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں غلط اعداد و شمار پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ جب واپس لاہور جاؤں گا تو اصل حقیقت کیا ہےجاری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ اچھا تھا، ہر وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم بنائے۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی طاقتور حلقوں نے کہا تھا کہ آپ رُکے رہیں،میں نے اپنے بعد کے2 چیئرمین کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ دُکھ ہوتا تھا جب اچھے لوگوں کو میری قربت کی وجہ سےہٹایا گیا، اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے پاس معاملات چلانے کے مکمل اختیارات ہیں، اصل ہدف 2014 کے آئین کو بحال کرنا ہے۔
نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ڈپارٹمنٹس اور منتخب باڈی تیار ہو جائے گی تو مینجمنٹ کمیٹی ختم ہو جائے گی، کھلاڑیوں کےلیے آواز اٹھائی گئی تھی جو سن لی گئی۔









