ملتان (مقبول حسین)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشداقبال،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید ودیگر تاجر رہنماوںنے ملک میں اسلامک بنکنگ کو بہتربنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ اسلامک بینکنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے ہی مقابلے کی فضاء قائم ہوگی، کمرشل کے مقابلے میں اسلامک بنکنگ مہنگی محسوس ہوتی ہے اگر اسے سستا اور سہل بنادیا جائے تو اس میں بہتری آئے گی۔
وہ ایوان تجارت و صنعت ملتان میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم سیمینارسے خطاب کررہے تھے ۔
میاں راشداقبال نے کہا کہ تاریخ و ثقافت کے تناظر میں اسلامک بنکنگ پر کام کی ضرورت ہے جس سے اس شعبہ میں بہتری آئے گی جبکہ کمرشل اور اسلامک بنکنگ کے فرق کو واضح کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا سیمینار کے انعقاد میں تعاون پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میاں راشداقبال نے مزید کہا کہ اسلامک بنکنگ سے دنیا کے 110ممالک منسلک ہیں جس میں غیر مسلم ممالک کی تعداد 60ہے لہذا ہمیں بھی اسلامک بنکنگ کی طرف آنا ہوگا اور ایکسپورٹ ری فنانس اسکمیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار اور ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
سیمینار سے نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک بنکنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے ہی مقابلے کی فضاء قائم ہوگی کمرشل کے مقابلے میں اسلامک بنکنگ مہنگی محسوس ہوتی ہے اگر اسے سستا اور سہل بنادیا جائے تو اس میں بہتری آئے گی ایکسپورٹ ری فنانس اسکیموں کا ریٹ کم ہے جس سے ایکسپورٹرز خصوصا ایس ایم ایز بھرپور فوائد اٹھائیں۔
سیمینار سے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک کراچی عمران احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک بنکاری بارے شکوک وشبہات دور کرکے اسلامک بنکنگ کا فروغ ہمارا مقصد ہے تاکہ لوگ مطمئن ہوکر اسلامک بنکنگ کی طرف آئیں۔
سیمینار میں ہیڈ آف پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اسلامک بنکنگ حبیب میٹرو عاصم حمید نے بزریعہ ملٹی میڈیا شرکاء کو اسلامک بنکنگ اور ری فنانس اسکیموں بارے تفصیلی آگاہی دی انہوں نے مرابحہ،اجارہ،شرکت متناقصہ،مشادکہ پر گفتگو کی اور کہا کہ اسلامک بنکنگ صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں دنیا بھر میں غیر مسلم بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں اسلام خوبصورت مذہب اور ہر شعبہ میں اعتدال رکھتا ہے ایکسپورٹرز اس کے بارے میں مائنڈ سیٹ کلیئر کریں اور شرعی تقاضوں کے مطابق اسلامک بنکنگ سے فائدہ اٹھائیں۔
سیمینار میں سینئر نائب صدر ایوان ندیم احمد شیخ ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان محمد عدیل خان ممبران مجلس عاملہ ایوان اورنگزیب عالمگیر،شیخ فہیم ستار سیکرٹری جنرل محمد شفیق اسسٹنٹ سیکرٹری ساجد انصاری سمیت ایس ایم ایز اور بنکنگ سیکٹر سے نمائندگان نے شرکت کیملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم سیمینارسے صدر میاں راشد اقبال خطاب کررہے ہیں ندیم احمد شیخ،شیخ محمد عاصم سعید،عمران احمد،محمد عدیل خان،عاصم حمید ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے ہیں اورنگزیب عالمگیر،شیخ فہیم ستار سیکرٹری جنرل محمد شفیق اسسٹنٹ سیکرٹری ساجد انصاری سمیت ایس ایم ایز اور بنکنگ سیکٹر سے نمائندگان شریک ہیں۔
اسلامک بینکنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے ہی مقابلے کی فضاء قائم ہوگی،تاجررہنما








