بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کو آئینہ دکھا دیا

پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر(Ali Zafar) نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کے بعد از زچگی ہونے والی باڈی شیمنگ کی مذمت کی ہے۔

علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں علی ظفر نے خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کرنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرہ اکثر خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کرتا ہے جو لوگوں کو دیکھنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:بشریٰ انصاری کی مہنگائی پر تشویش، صاحبِ استطاعت افراد سے غریبوں کا ساتھ دینے کی اپیل

علی ظفر نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی ماضی میں دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکے ہیں تاہم اب اس رویے کو درست نہیں سمجھتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)


بالی ووڈ اداکارہ حالیہ دنوں شوہر وکی کوشل کے ہمراہ عوامی مقامات پر نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزن بڑھنے کے حوالے سے تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔

علی ظفر نے ناقدین کو پیغام دیا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے، انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے اور دوسروں کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی جائے۔