بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے فواد چوہدری کا ن لیگی ایم پی ایز سے رابطے کا دعویٰ مسترد کردیا۔ کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے پنجاب میں ن لیگی ایم پی ایز کے پی ٹی آئی سے رابطے میں ہونے کا دعویٰ کیا جسے وفاقی وزیر احسن اقبال نے سختی سے مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو ایوان میں اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے، بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟۔
انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے اب خود پی ٹی آئی کے ارکان بھی بیزار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ معاشی بحران ہمیں ورثے میں ملا، عمران خان حکومت گئی تو لوگ کہتے تھے کہ دو ہفتے میں پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا، ہم ملک کو سنبھالنے آئے تھے اور ہم نے سنبھالا بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے چوبیس گھنٹے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے،انہوں نے کہاکہ کچھ اصلاحات الیکشن سے پہلے اور کچھ بعد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،ہم چیزوں کو محتاط طریقے سے لے کر چل رہے ہیں، اخراجات کم کررہے ہیں ، جو وزیرمشیر ہیں وہ بھی اضافی سہولیات نہیں لے رہے۔فوج اور عدلیہ کو یہ سمجھ آجائے گی کہ عمران خان نے چارسال میں کیا کیا ۔