اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی خاموشی سے ملکی ثقافت اور زبان بھی خاموش ہوگئی۔
اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2022ء کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم فلم انڈسٹری کے شعبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم فلم کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
فلم انڈسٹری کی خاموشی سے ملکی ثقافت بھی خاموش ہوگئی، مریم اورنگزیب








