بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمعہ تک ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق بڑا فیصلہ ہوگا، شبر زیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جس نہج پر آج ہم ہیں ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکتے، پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑا فیصلہ ہونے والا ہے،اسحاق ڈار جگاڑ نہ کرسکے وہ ڈالرنیچےلانےمیں ناکام رہے، اس وقت ڈالر کے دو ریٹ، 25روپے کا فرق ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے ملکی معاشی صورت حال کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ جو ابھی صورتحال ہےاس سےملک نہیں چل سکتا، آج جس نہج پر ہیں ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکتے، جمعہ تک ملک کے معاشی صورتحال سے متعلق بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ شبرزیدی نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ خطرناک ڈیڈلاک کیا ہے، آئی ایم ایف سمجھتا ہےکہ مارچ سےپہلےنگراں حکومت سے بات ہوگی اگر موجودہ حکومت مارچ تک برقرار رہی تو وہ بات چیت نہیں کرے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق گفتگو میں سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جگاڑ نہ کرسکے وہ ڈالر نیچےلانےمیں ناکام رہے، اس وقت ڈالر کے دو ریٹ ہیں جس سےتباہی ہورہی ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں 25روپے کافرق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ساڑھے 8 بلین کے قرضے دینے ہیں مگر ملکی خزانہ خالی ہے، ملک میں حوالہ ہورہا ہےاور برآمدات کا بیڑا غرق ہوچکا ہے۔